1۔ بنانس سے ایتھیریم/امریکی ڈالر کے حجم کا تجزیہ
2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ
3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ
4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ
5۔ جاپانی کینڈل اسٹک پیٹرن کا تجزیہ
6۔ نتیجہ
7۔ اعدادوشمار
1 ۔ بنانس سے ایتھیریم/امریکی ڈالر کے حجم کا تجزیہ
یہ تجزیہ یومیہ چارٹ پر بنانس ایکسچینج سے تجارت کئے گئے حجم کے ڈیٹا پر انحصار کرتا ہے۔ تجزیہ فوٹ پرنٹ پروفائل نظریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس نظریے کے مطابق، سب سے زیادہ تجارتی حجم انٹراڈے کے لیول کی حرکت، رحجان کی ممکنہ سمت کو ظاہر کر سکتی ہے۔ سب سے زیادہ تجارت کیا گیا حجم، سب سے زیادہ ٹرانزیکشنز کی تعداد کا لیول ہے۔ یعنی، یہ بڑے مارکیٹ کے کھلاڑیوں کا لیول ہے۔ چنانچہ، اگر سب سے زیادہ تجارت شدہ حجم بڑھ جاتا ہے تو ، یہ ایک اعلٰی رجحان کا اشارہ کرتا ہے۔ ورنہ ، اگر لیول نیچے آجاتا ہے تو، یہ نیچے کی طرف رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔ افراتفری کی نقل و حرکت اس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ مارکیٹ فلیٹ ہے۔
24 اپریل، 2021 - زیادہ سے زیادہ ٹریڈ کے حجم (پی او سی - پوائنٹ آف کنٹرول) - 2197.93
25 اپریل، 2021 - زیادہ سے زیادہ ٹریڈ کے حجم (پی او سی - پوائنٹآف کنٹرول) - 2217.35
پی او سی اوپر کی جانب گیا ہے۔ قیمت پی او سی سے اوپر ہے۔ مارکیٹ بُلش (قیمت میں اضافہ) رحجان میں حرکت کر رہی ہے۔ آپ طویل پویشنز میں داخل ہو سکتے ہیں۔
2۔ طویل مدتی رحجان کا تجزیہ
رحجان آپ کا دوست ہے۔ بہت سے ٹریڈرز یہ جانتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اسے کیسے استعمال کیا جائے۔ جواب بہت سادہ ہے: صرف رحجان کے ساتھ تجارت کرنا۔ لہٰذا، آپ کی تجارت زیادہ منافع بخش اور کم خطرے والی ہو گی۔ کلاسیکل ڈو نظریے کے مطابق، تین اہم رحجانات ہیں:
طویل مدتی
درمیانی مدت کا
مختصر مدتی
مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے ان رحجانات کا جائزہ لینا چاہئے۔ اب، آئیے انہیں دیکھتے ہیں۔ طویل مدتی رحجان یومیہ رحجان ہے۔ اس صورت میں، تجارت یومیہ ٹائم فریم پر ہوتی ہے اور بہت سے دنوں تک رہتی ہے۔ یومیہ رحجان کا جائزہ 48 دورانیے کی ایکسپونینشل موونگ ایوریج کی مدد سے ہوتا ہے۔ اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ اوپر کے رحجان کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کو طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔ بصورتِ دیگر، اگر یومیہ کینڈل اسٹک ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو پھر یہ نیچے کا رحجان ہے اور آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔
قیمت ای ایم اے 48 سے اوپر ہے۔ یہ طویل مدتی اوپر کا رحجان ہے۔ آپ کو طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔
3۔ درمیانی مدت کے رحجان کا تجزیہ
درمیانی مدت کا رحجان چار گھنٹے کے چارٹ کا رحجان ہے۔ اس صورت میں، ہم ای ایم اے 48 کی جانب جائیں گے۔ اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ اوپر کے رحجان کو ظاہر کرے گا۔ لہٰذا، آپ کو طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔ بصورتِ دیگر، اگر کینڈل اسٹک چار گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو یہ نیچے کے رحجان کو ظاہر کرتا ہے۔ نتیجتاً، آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔
قیمت ای ایم اے 48 سے اوپر ہے۔ یہ درمیانی مدت کا اوپر کا رحجان ہے۔ آپ طویل پوزیشنز میں داخل ہو سکتے ہیں۔
4۔ مختصر مدتی رحجان کا تجزیہ
مختصر مدت کا رحجان ایک گھنٹے کے ٹائم فریم کا رحجان ہے۔ مزید براں، یہ مارکیٹ میں داخلے کا پوائنٹ دکھا سکتا ہے۔ ہم دوبارہ ای ایم اے 48 کی طرف آتے ہیں۔ اگر کینڈل اسٹک ایک گھنٹے کے چارٹ پر ای ایم اے 48 سے اوپر بند ہوتی ہے، تو یہ اوپر کے رحجان کو ظاہر کرے گا۔ لہٰذا، آپ کو طویل پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔ دوسری صورت میں، اگر کینڈل اسٹک ای ایم اے 48 سے نیچے بند ہوتی ہے تو یہ نیچے کے رحجان کو ظاہر کرتا ہے۔ نتیجتاً، آپ کو مختصر پوزیشنز میں داخل ہونا چاہئے۔
قیمت ای ایم اے 48 سے اوپر ہے۔ یہ مختصر مدتی اوپر کا رحجان ہے۔ آپ آلات خرید سکتے ہیں۔ طویل مدتی، درمیانی مدت کا اور مختصر مدتی رحجان ایک لائن میں ہیں۔
5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ
ایک کلاسک جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ یومیہ ٹائم فریم پر لاگو ہوتا ہے۔ یومیہ کینڈل اسٹک کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سیاہ کینڈل اسٹک نیچے کی جانب بند ہوئی۔اس کے انتہائی پوائنٹس، پچھلی کینڈل اسٹک کے انتہائی پوائنٹس کے اندر ہیں۔ کینڈل اسٹک کی درمیانے سائز کی باڈی ہے اور ایک بڑا سایہ ہے۔ جاپانی کینڈل اسٹک کے تجزئے کی بنیاد پر، آپ کو جوڑی کی خرید اور فروخت کرنی چاہئے۔
5۔ نتیجہ
1۔ حجم کا تجزیہ - خرید
2۔ طویل مدتی رحجان - خرید۔
3۔ درمیانی مدت کا رحجان - خرید۔
4۔ مختصر مدتی رحجان -خرید۔
5۔ جاپانی کینڈل اسٹک کا تجزیہ - خرید/فروخت۔
نتیجہ: آپ 26 اپریل، 2021 کو ایتھیریم/امریکی ڈالر خرید یا فروخت سکتے ہیں، کیونکہ متعدد تجزیے مختلف پیش گوئیاں کرتے ہیں۔
7۔ اعدادوشمار
یہ نقطہ نظر کتنا مؤثر ہے اس کے تجزیے کے لئے مکمل لین دین سے متعلق ڈیٹا کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ پیش گوئی چار آلات کے لئے کی گئی ہے: بٹ کوائن ، ایتھیریم ، لائٹ کوائن ، بٹ کوائن کیش / امریکی ڈالر۔ اسٹیٹمنٹ:
مارکیٹ کے فلیٹ میں ہونے کی وجہ سے میں نئی پوزیشنز نہیں کھولتا۔
فی تجارت پر رسک 1 فیصد پے۔ نئے آنے والے ٹریڈرز کے لئے اسٹاپ لاس یومیہ انتہائی پوائنٹس سے اوپر رکھا گیا ہے۔ ہم ٹیک منافع کا تعین نہیں کرتے کیونکہ ہم آنے والے سیشنز میں انتہائی پوائنٹس سے اوپر اسٹاپ لاس کو حرکت دینا جاری رکھیں گے۔
چونکہ تجارت یومیہ چارٹس پر ہوتی ہے، یہ تجویز پورے دن کے لئے متعلقہ ہے۔
رحجان کے ساتھ ٹریڈ کریں اور منافع کمائیں!