دی ایوریج ڈائریکشنل انڈیکس اے ڈی ایکس ایک بہترین انڈیکیٹر ہے جو کہ اس بات کا شمار کرتا ہے کہ نئی ٹریڈ کو لینے سے قبل موجودہ رجحان کتنا مضبوط ہے اور یہ بات جاننے میں مدد کرسکتا ہے کہ رجحان کمزور ہو رہا ہے یا جاری رہے گا - یہ انڈیکیٹر جے ویلس ولڈر کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اس کو اس نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے جس کا نام ہے نیو کان سیپٹس ان ٹیکنیکل ٹریڈنگ سسٹم
دی اے ڈی ایکس دو انڈیکیٹرز کا مجموعہ ہے : 14 پریڈ پازیٹیو ڈائریکشنل انڈیکیٹر { + ڈی آئی} اور منفی ڈائریکشنل انڈیکیٹرز {- منفی ڈی آئی} ہے - اے ڈی ایکس لائن عمومی طور پر + ڈی آئی اور - ڈی آئی کی کرووز کے ساتھ بنتی ہیں - اے ڈی ایکس تین لکیروں پر مشتعمل ہوتا ہے جو کہ رجحان کی مضبوطی اور سمت کو ظاہر کرتی ہیں
- اس میں + ڈی آئی اضافہ کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے
- اس میں - ڈی آئی تنزلی کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے
- اے ڈی ایکس مارکیٹ کی موجود صورتحال کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی رجحان میں ہے یا رینج بانڈ ہے
اے ڈی ایکس تمام میٹا ٹریڈر پلیٹ فارمز میں پہلے سے موجود ہوتا ہے
اگر + ڈی آئی کی سطح - ڈی آئی سے اوپر ہو تو قیمت اوپر جائے گی اور اگر قیمت نیچے ہو تو قیمت نیچے کی جانب جائے گی
لہذا مثبت ڈی آئی کا منفی ڈی آئی سے اوپر ہونا خرید کا اشارہ ہے جب کہ منفی ڈی آئی کا مثبت ڈی آئی سے اوپر ہونا سیل کا سگنل ہو گا - اگر یہ لائنیں ایک دوسرے کو کاٹ رہی ہوں تو رجحان میں تبدیلی ہو رہی ہے
غلط سگنلز سے بچنے کے لئے ویلڈر نے ایک پیک کا کلیہ بیان کیا ہے - جس کے مطابق جب مثبت ڈی آئی اور منفی ڈی آئی کو کراس کرے تو اس کو پرائس پیک کے طور پر لگائیں - اگر مثبت ڈی ائی منفی ڈی آئی سے اوپر ہو تو پیک سے مراد دن کی بلند ترین قیمت ہو گی کہ جب لائنز ایک دوسرے کو کراس کریں کریں - اگر مثبت ڈی آئی منفی ڈی آئی سے نیچے جا رہی ہو تو پیک انٹرا ڈے لوو ہو گی
بعد میں یہ پیک مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے انٹری پوائنٹ کے طور پر استعمال ہوگی - مثلا اگر مثبت ڈی آئی منفی ڈی آئی سے اوپر ہو تو تب تک انتظار کیا جانا چاھیے کہ قیمت پیک سے اوپر کی بریک کرلے اور تب خرید کی ڈیلز لینی چاھیں - اگر قیمت بلند ترین لیول سے اوپر کی بریک میں نا کام رہے تو سیل ہی کریں
اے ڈی ایکس ایک بہترین انڈیکیٹر ہے مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو جانا جا سکے - اس کو رجحان کو جاننے کے لئے استعمال کریں اور نفع حاصل کریں
حساب
اے ڈی ایکس = SUM[(+DI-(-DI))/(+DI+(-DI)), N]/N
یہاں
این سے مراد ان پریڈز کی تعداد ہے جو کہ تجزیہ میں استعمال ہوئے ہیں
The InstaForex Analyst Team
GK InstaFintech © 2007-2025